اسد قیصر کا بلاول بھٹو سے رابطہ، کرونا وائرس کیخلاف پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت 

اسد قیصر کا بلاول بھٹو سے رابطہ، کرونا وائرس کیخلاف پارلیمانی کمیٹی کے ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کرونا وائرس کے معاملے پر سیاسی قیادت کو متحد کرنے کا مشن جاری ہے۔ اسد قیصر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت کی۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے رابطہ کرکے عالمی وبا کرونا وائرس کیخلاف حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے اور سیاست نہ کرنے کے پیغام کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ٹیلیفونک گفتگو میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا قومی معاملات پر متحد ہونا ضروری ہے۔ سپیکر کے مطالبے پر بلاول بھٹو زرداری نے کمیٹی کیلئے نام بھجوانے کی یقین دہانی کرائی۔سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کرکے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت کی جائے گی۔

مشاورت

مزید : صفحہ اول