کرونا کا خطرہ، پبلک ڈیلنگ کے سرکاری دفاتر بند، بیمار ملازمین کو گھروں میں کام کرنے کی ہدایت

کرونا کا خطرہ، پبلک ڈیلنگ کے سرکاری دفاتر بند، بیمار ملازمین کو گھروں میں ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے،15 دنوں کیلئے حکومت نے تمام وفاقی دفاترو ملازمین کیلئے احکامات جاری کردئیے ہیں، نزلہ، زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین گھر سے کام کریں، 15 دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر سمیت پارلرز اور بیوٹی سیلون بند رہیں گے،شاپنگ مال رات 10 بجے بند کردیئے جائیں گے، عوام کی سہولت کے پیش نظرریستوران،فوڈ آؤٹ لیٹ اور ٹیک آوے کی سہولیات میسر رہیں گی، ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اہم امور پر سرانجام سٹاف وافسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے،بیماراور50سال یا زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت دیگر تمام ایسے شعبہ جات جہاں لوگوں کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے ان کو بھی دو ہفتوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول