پولیس کا سندہ حکومت کے احکامات کو کمائی کا ذریعہ بنانے کا انکشاف

پولیس کا سندہ حکومت کے احکامات کو کمائی کا ذریعہ بنانے کا انکشاف

  



خیرپور (بیورورپورٹ) پولیس کا سندہ حکومت کے احکامات کو کمائی کا ذریعہ بنانے کا انکشاف ذرائع کے مطابق حالیہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندہ حکومت کی جانب سے عوامی سرگرمیوں پر پابندی کے جاری احکامات کو پولیس تھانہ رانی پور کے اہلکاروں نے کمائی کا ذریعہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ شب منظور حسین وسان کالونی میں جاری شادی کی تقریب پر پولیس تھانہ رانی پور کے اہلکاروں نے چڑھائی کر کے کھانے کے ساتھ ہزاروں روپے رشوت لے کر باراتیوں کو کھلی چھوٹ دے دی سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہم پولیس کی کارکردگی سے سخت مایوس ہوچکے ہیں جو اہلکار سندہ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرنے سے گریزاں ہیں ان سے عوام کیا امید کر سکتا ہے۔

مزید : صفحہ اول