سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آئندہ ہفتے 5 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے،بنچ ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں جبکہ بنچ دو جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگا۔
ججز روسٹر کے مطابق بنچ تین میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں ،بنچ چار میں جسٹس مظہر عالم خان اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں،بنچ پانچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کورنا وائرس کے باعث مقدمات مقرر کرنے کی تعداد کم کر دی گئی ہے،آئندہ ہفتے سروس سے متعلق دیگر چند فوجداری مقدمات کی سماعت ہوگی۔