کورونا سے انتقال کرنے والے شخص کی میت کو کس طرح دفن کیا جائے ؟ خیبر پختون خواہ کے محکمہ ریلیف و بحالی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

کورونا سے انتقال کرنے والے شخص کی میت کو کس طرح دفن کیا جائے ؟ خیبر پختون خواہ ...
کورونا سے انتقال کرنے والے شخص کی میت کو کس طرح دفن کیا جائے ؟ خیبر پختون خواہ کے محکمہ ریلیف و بحالی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

محکمہ ریلیف و بحالی کے اعلامیے میں کوروناسے انتقال کرنے والوں کا غسل اور تدفین کرنے والوں کو ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی تدایبر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کو پلاسٹک کور میں بند کرکے تابوت میں دفن کیا جائے اور غسل کے دوران استعمال ہونے والے اشیاءکو فوری تلف کیا جائے جب کہ قریبی رشتہ داروں کو میت تابوت کے گلاس پین ونڈو میں دیکھنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے ایک شہری کا تعلق مردان اور دوسرے کا پشاور سے تھا جب کہ صوبے میں کیسز کی تعداد 20 سے زائد ہے۔

مزید : قومی