ماحولیاتی تبدیلی سے ملک میں پانی کی دستیابی متاثرہو رہی ہے،واٹرسیکیورٹی کےلئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے،چیئرمین واپڈا

ماحولیاتی تبدیلی سے ملک میں پانی کی دستیابی متاثرہو رہی ہے،واٹرسیکیورٹی ...
ماحولیاتی تبدیلی سے ملک میں پانی کی دستیابی متاثرہو رہی ہے،واٹرسیکیورٹی کےلئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے،چیئرمین واپڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے ملک میں پانی کی دستیابی متاثرہو رہی ہے،واٹرسیکیورٹی کےلئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہاہے کہ ملک میں پانی کی کیری اوور صلاحیت 30سے 120دن پرلاناہوگا،بہترمینجمنٹ،پانی کی بچت اورذخیرہ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کےلئے مربوط پروگرام تشکیل دیاہے،پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 5ملین ایکڑ فٹ اضافہ کیاجاسکتا ہے،2030تک مزید 8 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے مکمل کیے جاسکتے ہیں۔