کورونا دنیاکی تاریخ کاخطرناک وائرس ،احتیاط علاج سے بہترہے،شہری گھروں تک محدودرہیں،فاروق ستار

کورونا دنیاکی تاریخ کاخطرناک وائرس ،احتیاط علاج سے بہترہے،شہری گھروں تک ...
کورونا دنیاکی تاریخ کاخطرناک وائرس ،احتیاط علاج سے بہترہے،شہری گھروں تک محدودرہیں،فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستارنے کہاہے کہ کورونا دنیاکی تاریخ کاخطرناک وائرس ہے،احتیاط علاج سے بہترہے،شہری گھروں تک محدودرہیں،سندھ حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہے۔
ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے انسداددہشتگردی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کا شعر سے آغاز کرتے ہوئے کہاکہ ”تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز،دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا“۔
انہوں نے کہاکہ دل ملے ہوئے ہیں مگرآپ لوگ ہاتھ نہ ملائیں ،ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے کہاکہ کورونا دنیا کی تاریخ کاخطرناک وائرس ہے احتیاط علاج سے بہتر ہے ،شہری گھروں تک محدودرہیں۔پوری دنیا میں یہ مرض شروع ہوا، چین نے لاک ڈاﺅن کیا تو یہ مرض پھیلنے سے رک گیا،انہوں نے کہاکہ سپین اور اٹلی نے سنجیدہ نہ لیاتووہاں کوروناوائرس بے قابو ہو گیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ کوئی بھی علامت نظر آنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں،صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسی درست ہوتی تومخیر حضرات کھل کر کام کرتے۔
متحدہ کے سابق رہنما نے کہاکہ یومیہ اجرت والے مزدور فاقوں کا شکار ہورہے ہیں،فارمیسی اور کریانہ کی دکانیں مستقل کھلی رہنی چاہیے،ان کاکہناتھا کہ شہر میں کورونا کٹس وافر مقدار میں دستیاب نہیں ،میں نے بھی خود کوسماجی طور پر تنہا کرلیا ہے۔