سٹی کورٹ کراچی ، منشیات سمگلنگ کیس میں دو ملزموں کو عمر قید کی سزا

سٹی کورٹ کراچی ، منشیات سمگلنگ کیس میں دو ملزموں کو عمر قید کی سزا
سٹی کورٹ کراچی ، منشیات سمگلنگ کیس میں دو ملزموں کو عمر قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی کورٹ کراچی نے منشیات سمگلنگ کیس میں دو ملزموں کو عمر قید کی سزا سنا دی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسین قادری نے سزاسنائی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسین قادری نے کیس کی سماعت کی،پولیس نے کہاکہ مجرم ٹرک کے ذریعے منشیات بلوچستان سے کراچی لا رہے تھے ،ملزموں کو سی ٹی ڈی نے 27 ستمبر2019 کو گرفتار کیا۔
عدالت نے مجرم لعل محمد اورسراج الدین کو 176 کلو منشیات سمگل کرنے پر عمرقیدکی سزا سنادی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسین قادری نے سزاسنائی۔