کورونا وائرس، جہلم میں بھی کیس سامنے آگیا

کورونا وائرس، جہلم میں بھی کیس سامنے آگیا
کورونا وائرس، جہلم میں بھی کیس سامنے آگیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 16کیسز سامنے آنےکےبعد مریضوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جب کہ جہلم میں بھی کورونا کیس سامنے آگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہوچکی ہے، ان میں سے 71 زائرین ہیں۔وزیراعلیٰ کے مطابق 15 مریض لاہور میں، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ اورگجرات میں 3،3 جب کہ جہلم اور راولپنڈی میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے، کنفرم مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اسپتالوں میں 528 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 409 ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 23 مشتبہ افراد کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /جہلم