"اب توبہ کر لی ہے کہ . . . " پاکستان واپس پہنچتے ہی حریم شاہ کا نیا موقف سامنے آگیا

"اب توبہ کر لی ہے کہ . . . " پاکستان واپس پہنچتے ہی حریم شاہ کا نیا موقف سامنے ...

  



لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار وماڈل حریم شاہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی شخصیت کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے توبہ کرلی ہے۔روزنامہ دنیا کے مطابق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کوٹارگٹ کر کے ویڈیو نہیں بنائی، بہت اعتراضات اٹھے تو اب توبہ کر لی ہے کہ کسی سیاستدان کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دوں گی۔

میں کینیڈا، دبئی اور آذربا ئیجان سے ہوکر پاکستان آئی تو کورونا وائرس کے حوالے سے پریشان تھی تب تک سکون نہیں آیا جب تک ٹیسٹ رپورٹس منفی نہیں آئیں، سب لوگ احتیاط کریں۔انہوں نے کہا میں جو نظر آتی ہوں حقیقت میں اس سے مختلف ہوں۔ حریم شاہ نے کہا میں نے منفی لوگوں کو زندگی سے نکال دیا، صندل خٹک سے بھی راہیں جدا کرلیں، وہ جہاں رہے خوش رہے۔ انہوں نے علامہ ناصر مدنی پر تشدد کی مذمت کی۔

مزید : تفریح