خود کو لڑکی ظاہر کرکے کم عمر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

خود کو لڑکی ظاہر کرکے کم عمر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
خود کو لڑکی ظاہر کرکے کم عمر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

  



کراچی (ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے خود کو لڑکی ظاہر کر کے کم عمر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ٹیم نے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسب عمر کوگرفتار کر کے اسکے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا۔ملزم کے قبضے سے برآمد ہونیوالے موبائل فون سے غیراخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا پر خود کو لڑکی ظاہر کرکے کم عمر لڑکیوں سے باتیں کرتا تھا،ملزم سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی بنا کر لڑکیوں کی تصویریں منگواتا اور بعد میں انہیں بلیک میل کرتا تھا،گرفتار ملزم کے موبائل فون سے کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصویریں ملی ہیں ،ملزم کے موبائل فون میں جعلی آئی ڈی سوشل میڈیا ایکٹیو تھی،ملزم نے کورونا وائرس کے نام سے بھی جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی،ملزم کے خلاف سائبر قوانین سیکشن بائیس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ،سیکشن 22 میں ضمانت ہوسکتی ہے نہ صلح۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی