عوام کورونا وائرس پر قابو پانے کےلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان

عوام کورونا وائرس پر قابو پانے کےلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل ...
عوام کورونا وائرس پر قابو پانے کےلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے،عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں،ریستوران میں بیٹھنے کی بجائے ٹیک اوے کو ترجیح دیں،اس طرح کے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کر نبرد آزما ہوتی ہیں،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک پاکستان کو238 ملین ڈالر جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ قوم کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے،اِس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی نہ ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی،وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ اِدارے اِشتراکِ عمل سے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد