کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون اور بتائی گئی احتیاتی تدابیر کی ہدایت کے مطابق اس پر عمل کرنا ضروری ہے: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون اور بتائی گئی احتیاتی ...
 کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون اور بتائی گئی احتیاتی تدابیر کی ہدایت کے مطابق اس پر عمل کرنا ضروری ہے: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

  



عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون اور بتائی گئی احتیاتی تدابیر کی ہدایت کے مطابق اس پر عمل کرنا ضروری ہے اور علماء اکرام، سماجی تنظیمیں اور ضلع کے تمام محکموں کا آپس میں اس کرونا وائرس کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ 

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے آج ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں کرونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر پاک آر می اور مذہبی علماء اکرام سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ کی 42 یونین کاؤنسل کی کل آبادی تقریبن 10 لاکھ73 ہزار جس میں تقریب02 لاکھ 14 ہزار627 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ضلع کے چاروں تعلقوں کے ہیڈکواٹر ہسپتالوں اور آر ایچ ایس سینٹر میں ناؤن منی مل آئی سو لیٹیڈ وارڈز میں 133 بیڈ کا انتظام ہو چکا ہے جبکہ کروٹین کی سہولیات کے لیے 203 بیڈ کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ دیگر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، ضلع میں ایران اور اٹلی سے آنے والے 13زائرین پچھلے تقریباً 13 دن سے ڈاکٹروں کے زیر نگرانی ہیں۔  انہوں نے اجلاس میں شریک علماء اکرام کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث اپنی سرگرمیاں محدود اور عوامی اجتماعات فل فور معطل کریں اور لوگوں میں اس وائرس سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا پابند کریں کہ اپنے ہاتھ ہر گھنٹے بعد صابن سے دھوئیں اور بات کرنے کے دوران کم سے کم چار سے پانچ فٹ کا فاصلہ ضرور رکھیں اور لوگ بغیر کسی کام کے گھر سے نہ نکلیں۔  اس موقع پر 51 بریگیڈ چھور کینٹ کے کرنل ہشمت اللہ خان نے کہا ہمیں چائنہ سے سبق حاصل کرنا چاہئے کہ انہوں نے کرونا وائرس سے کس طریقے سے نمٹے اور غریب لوگوں کا انہوں نے کس طریقے سے ساتھ دیا ، علماء اکرام سماجی تنظیمں کرونا وائرس سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں اور لوگوں کو ہجوم کی جگہوں پر جانے سے روکیں ، ہم سب کو قربانی والے جذبے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا اور انشاء اللہ بہت جلد ہم اس کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا اس وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ضلع انتظامیہ نے بہت بہترطریقے سے اپنا کام کر رکھا ہے اور اس میں ابھی بھی بہتری کی گنجائش ہے، اجلاس میں شریک ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس سے کہا خدا نا خواستہ یہ وائرس ضلع میں پھیلتا ہے تو آپ کو کتنی پاک فوج اور رینجرز فورس کی مزید ضرورت پڑے گی کیونکہ پولیس کی نفری کم ہے، اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حق نواز شر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر الھداد، چاروں تعلقوں ک ایم ایس، مختلف فکر کے علما ء اکرام اور دیگر افسان نے شرکت کی ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ