” ا س تاریخ کے بعد کوئی پرواز بیرون ملک اڑان نہیں بھرے گی “کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پی آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

” ا س تاریخ کے بعد کوئی پرواز بیرون ملک اڑان نہیں بھرے گی “کورونا وائرس کے ...
” ا س تاریخ کے بعد کوئی پرواز بیرون ملک اڑان نہیں بھرے گی “کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پی آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے بیرون ملک جانے والی پروازوں کا آپریشن عارضٰ طور پر معطل کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا کہناہے ہے کہ 22 مارچ سے پی آئی اے کی کوئی پرواز اڑان نہیں بھرے گی ، پابندی کا اطلاق 28 مارچ تک رہے گا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ سول ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی آپریشن معطل کر دیاہے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع حوالے سے کہاہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملکی فضائی حدود کو دو ہفتوں کیلئے بند کیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے چند گھنٹوں میں ایوی ایشن حکام کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکتا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر ہوابازی غلام سرور کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام غیر ملکی ایئر لائنز کومطلع کر دیا جائے کہ پاکستان کیلئے مزید پروازیں روانہ نہ کریں ، واپسی کیلئے نکلے ہوئے پاکستانی مسافروں کے وطن پہنچنے تک فضائی حدود کھلی رکھی جائیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے کہا کہ وزیر ہوابازی غلام سرور نے بتایاہے کہ حتمی میٹنگ ابھی دو بجے ہونی ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کی فضائی حدود کتنے عرصہ کیلئے بند کرنی ہے ، برطانیہ سے پاکستان آنے والی تمام پروازیں پہنچ چکی ہیں جبکہ ٹورنٹو سے چلنے والی پرواز آج رات تک پہنچ جائے گی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ تمام غیر ملکی ایئر لائنز کو بھی بتا دیا گیاہے کہ وہ پاکستان کیلئے کوئی فلائٹ روانہ نہ کریں ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 457 ہو گئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن اب تک 5 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 145 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 10 ، پنجاب میں 83 ، سندھ میں 238 ، خیبر پختون خواہ میں 23 بلوچستان میں 81 ، آزاد کشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں 21 کیسز ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی