کورونا وائرس، چینی اداکارہ نے منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ بتادیا

کورونا وائرس، چینی اداکارہ نے منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ بتادیا
کورونا وائرس، چینی اداکارہ نے منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی ) معروف چینی اداکارہ فین بنگبنگ نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے ہمیشہ ہاتھ دھوتے رہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک چینی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ بتایا ۔

View this post on Instagram

勤洗手,保健康,跟我一起健康生活! #全民洗手舞

A post shared by Fan Bingbing 范冰冰 (@bingbing_fan) on

چین کی 38 سالہ معروف اداکارہ فین بنگبنگ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فرضی طورپر ہاتھ دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ہاتھ صاف کرنے والی اس ویڈیو میں انہوں نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں، صحتمند رہیں‘۔

اداکارہ کی اس پوسٹ  پر اداکار و پروڈیوسر امیلیو انسولیرا نے بھی چپ نہ رہ سکے اور لکھا کہ بہترین طریقے سے وضاحت کردی۔

جہاں کئی لوگوں نے ان کے اس طریقے کو سراہا، وہیں ان کے چاہنے والوں نے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’میں تمہیں یاد کرتا ہوں‘‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’ ہمیشہ کی طرح اب بھی خوبصورت، بہن اپنا خیال رکھنا‘‘۔

مزید :

تفریح -