کورونا وائرس،ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا

کورونا وائرس،ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا
کورونا وائرس،ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی پانے والوں کی تعداد295 ہو گئی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ قیدیوں میں 104 زیرسماعت مقدمات کے ملزمان تھے۔

سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کاکہنا ہے کہ 3سزایافتہ قیدیوں کوسزا میں کمی کے سبب رہاکیاگیا،گزشتہ روز 188 قیدیوں کو ملیر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی