میں ہفتے میں ایک بار یہ کام کرتاہوں،کہیں تو۔۔۔شیخ رشید نے صحافی کوکرارا جواب دیدیا

میں ہفتے میں ایک بار یہ کام کرتاہوں،کہیں تو۔۔۔شیخ رشید نے صحافی کوکرارا جواب ...
میں ہفتے میں ایک بار یہ کام کرتاہوں،کہیں تو۔۔۔شیخ رشید نے صحافی کوکرارا جواب دیدیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں اور وزراکواحتیاط کرنی چاہئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد صحافی نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ دفعہ 144نافذ ہے مگر وزرابڑی تعداد میں صحافیوں کو بلا کر پریس کانفرنس کر رہے ہیں، وزیر ریلوے نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں ہفتے میں ریلوے پر ایک پریس کانفرنس کرتا ہوں،کہیں تو وہ بھی بند کردوں۔

شیخ رشید کاکہناتھا کہ میری رہائش گاہ لال حویلی کے باہر روزانہ ہزاروں لوگ گزررہے ہیں،کل ایک دو پارکس میں گیاتولوگ کرکٹ کھیل رہے تھے،انہوں نے کہاکہ لوگوں اور وزراکواحتیاط کرنی چاہئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور