کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،جناح ہسپتال انتظامیہ نے 40 سالہ شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہاہے کہ متاثرہ شخص کی گوشت کی دکان ہے ،سول ہسپتال انتظامیہ نے 40 سالہ شخص کو جناح ہسپتال ریفرکیا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ جناح ہسپتال میں رواں سال رپورٹ ہونے والا پہلا کیس ہے،مریض کو دوسرے وارڈ میں رکھنے کا انتظام کررہے ہیں، ہسپتال کا آئسولیشن وارڈ کورونا کےلئے مختص ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی