وزیراعظم عمران خان نے فضائی آپریشن مکمل بند کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے فضائی آپریشن مکمل بند کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم عمران خان نے فضائی آپریشن مکمل بند کرنے کی منظوری دیدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے مکمل فضائی آپریشن بند کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ ہر طرح کا فضائی سفر دو ہفتوں کیلئے بند کر دیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان نے بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28مارچ ہو گا ، مزید معلومات اور بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔ ترجمان کا کہناتھا کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہترہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی