چین سے ہمیں کتنا طبی سازو سامان مل رہاہے اور علی بابا کے مالک جیک ما نے کیا بھیجا ہے ؟ چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا

چین سے ہمیں کتنا طبی سازو سامان مل رہاہے اور علی بابا کے مالک جیک ما نے کیا ...
چین سے ہمیں کتنا طبی سازو سامان مل رہاہے اور علی بابا کے مالک جیک ما نے کیا بھیجا ہے ؟ چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل میں میڈیکل سازو سامان کے سپلائرز اور سامان بنانے والے لوگوں سے مل رہاہوں ، ان کے مسائل کی طرف دیکھ کر حل کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت چین ہماری بہت بڑی امداد کرنے جارہی ہے ، جس میںسے کل رات دس سکینر اور بیس ہزار کٹس پاکستان پہنچ گئیں ہیں اور وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے حوالے کر دی گئیں ہیں ، وینٹی لیٹرز پر بھی کل فیصلہ کر لیا جائے گا جس صوبے میں زیادہ ضرورت ہو گی وہاں دیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ سو کے قریب وینٹی لیٹرز ہمیں اگلے پانچ دن میں چین کی طرف سے مل جائیں گے ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایاکہ ” علی بابا “ کے مالک جیک ما کی جانب سے پاکستان کو پانچ لاکھ ماسک دیئے گئے ہیں جس میں پچاس ہزار این 95 ماسک ہیں اور پچاس ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل کی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کراچی اور اسلام آباد کے ویئر ہاﺅس میں 1.5 ملین پنجاب ، 1.5 ملین سندھ ، سات لاکھ بلوچستان ، سات لاکھ کے پی کے ، پانچ لاکھ گلگت بلتستان اور پانچ لاکھ آزاد کشمیر کیلئے جاری کیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ ماسک اگلے ایک یا دوروز میں پہنچ جائیں گے ۔ہمارا جو عملہ ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں کام کر رہاہے ان کیلئے سازو سامان پہنچ جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دس سے بارہ دنوں میں 80 ہزار ٹیسٹنگ کٹس مل جائیں گی جس سے ہم 40 لاکھ ٹیسٹ کر سکیں گے ،اس کے علاوہ 150 کے قریب وینٹی لیٹرز کنفرم ہوئے ہیں، اگلی جمعرات یا جمعہ کو چین سے جہازوں کا پل سا بنا دیا جائے گا ، جو سامان حاصل ہو تا جائے گا وہ لوڈ ہو کر پاکستان آتا جائے گا ۔

مزید : قومی