”میں اپنا عہدہ چھوڑ دوں گا“ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے حیران کن اعلان کر دیا

”میں اپنا عہدہ چھوڑ دوں گا“ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے حیران کن اعلان کر دیا
”میں اپنا عہدہ چھوڑ دوں گا“ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے حیران کن اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ اگر میں نے اپنے لئے کچھ اہداف مقرر کئے ہیں تاہم اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو خود ہی عہدہ چھوڑ جاﺅں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ بطور باﺅلنگ کوچ 3 سالہ معاہدہ رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ایک سال بعد اپنی کارکردگی کا جائزہ لوں گا اور اگر محسوس کیا کہ اپنی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کرپارہا تو خود ہی استعفیٰ دیدوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور باﺅلنگ کوچ میں نے اپنے لئے کچھ اہداف مقرر کئے ہیں جنہیں حاصل کرنا چاہتا ہوں اور اپنے عہدے کیساتھ صرف اس لئے ہی نہیں چپکا رہوں گا کہ میرا معاہدہ 3 سال کا ہے بلکہ کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں خود ہی مستعفی ہو جاﺅں گا۔

مزید : کھیل