پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کتنے ہزار ہیں ؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے تشویشناک بات بتا دی

پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کتنے ہزار ہیں ؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے ...
پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کتنے ہزار ہیں ؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے تشویشناک بات بتا دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 46 مشتبہ کیسز سامنے آئے، اور اب تک پاکستان میں داخل ہونے والے 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق ان کاکہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انٹری پوائنٹس پر 13ہزار سے زائد لوگوں کی اسکریننگ کی گئی جب کہ ایران سے آنے والے 3 ہزار 378 افراد مختلف قرنطینہ سینٹرز میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد تمام صوبوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا نظام ہے، کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔

مزید : قومی