کورونا وائرس کا شکار ہونے والے کتنے فیصد مریض معمولی بخار اور کھانسی کے بعد ٹھیک ہوجاتے ہیں؟ چین نے اعداد و شمار جاری کردئیے

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے کتنے فیصد مریض معمولی بخار اور کھانسی کے بعد ...
کورونا وائرس کا شکار ہونے والے کتنے فیصد مریض معمولی بخار اور کھانسی کے بعد ٹھیک ہوجاتے ہیں؟ چین نے اعداد و شمار جاری کردئیے

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا ایک خوف پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے تاہم اب چین کی طرف سے کچھ ایسے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں کہ جن کے متعلق جان کر لوگوں کو کچھ حوصلہ ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق ان اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں سے اکثریت کے لیے یہ وائرس خطرناک ثابت نہیں ہوتا۔ چین میں اس کے جتنے مریض سامنے آئے ان میں سے 80فیصد میں اس کی معمولی علامات، کھانسی اور بخار وغیرہ ظاہر ہوئیں اور وہ بہت جلد صحت مند بھی ہو گئے۔

چین کے ادارے سنٹر برائے انسداد امراض کی طرف سے جاری ان اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 15فیصد لوگوں میں علامات شدید ہوئیں اور صرف5فیصد کی حالت تشویشناک ہوئی۔ تمام متاثر ہونے والے افراد میں سے صرف 2.3فیصد کی موت واقع ہوئی اور ان میں سے بھی اکثریت 80سال سے زائد عمر کے لوگوں کی تھی۔ واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2لاکھ 55ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ان میں سے 14ہزار سے زائد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی