وہ ملک جہاں پر 30 سے 40 سال کے لوگ کورونا وائرس کا سب سے زیادہ شکار ہورہے ہیں

وہ ملک جہاں پر 30 سے 40 سال کے لوگ کورونا وائرس کا سب سے زیادہ شکار ہورہے ہیں
وہ ملک جہاں پر 30 سے 40 سال کے لوگ کورونا وائرس کا سب سے زیادہ شکار ہورہے ہیں

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا شکار ہونے میں لوگوں کی جنس اور عمر کے لحاظ سے حیران کن اعدادوشمار منظرعام پر آ رہے ہیں۔ اب آسٹریلوی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ وہاں یہ وائرس 30سے 40سال کی عمر کے لوگوں کو زیادہ نشانہ بنا رہا ہے۔ماہرین کی طرف سے اس کی وجہ یہ بیان کی جا رہی ہے کہ اس عمر کے لوگ زیادہ احتیاط نہیں کر رہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ وائرس کی زد میں آ رہے ہیں۔

آسٹریلوی محکمے فیڈرل ہیلتھ کے ماہرین نے ملک کے نوجوان طبقے کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ مت سمجھیں یہ صرف عمر رسیدہ افراد ہی کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ اس سے نوجوانوں کی موت بھی ہو سکتی ہے چنانچہ نوجوان نسل کو بھی اس وائرس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔“ محکمے کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ مریض 20سے 60سال کی عمر کے درمیان ہیں اور ان میں اکثریت 30سے 40سال عمر کے لوگوں کی ہے۔ اطالوی حکومت کی طرف سے گزشتہ بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں مرد کورونا وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ سامنے آنے والے کیسز میں 70فیصد مرد اور 30فیصد خواتین ہیں۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مردوخواتین میں موت ہونے کی شرح بھی یہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی