دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری، سب سے ناخوش کس ملک کے لوگ ہیں، اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ آپ بھی جانئے

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری، سب سے ناخوش کس ملک کے لوگ ہیں، اور ...
دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری، سب سے ناخوش کس ملک کے لوگ ہیں، اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی طرف سے سال 2020ءکی ’ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ‘ (World Happiness Report)جاری کر دی گئی ہے اور اس سال فن لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ رواں سال فہرست میں آخری نمبر پر دنیا کا ناخوش ترین ملک افغانستان رہا۔ میل آن لائن کے مطابق خوش ترین ممالک میں پہلے دس نمبروں پر فن لینڈ کے بعد ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، نیدرلینڈز، سویڈن، نیوزی لینڈ، لکسمبرگ اور آسٹریا آئے ہیں۔
ناخوش ترین ممالک میں افغانستان کے بعد باقی 9نمبروں پر بالترتیب ساﺅتھ سوڈان، زمباوے، روانڈا، سنٹرل افریقن ری پبلک، تنزانیہ، بوٹسوانا، یمن، ملاوی اور بھارت آئے ہیں۔ اس بار بھی پاکستان کا شمار خوش ترین ممالک میں کیا گیا ہے اور فہرست میں پاکستان کا نمبر 66واں ہے، جبکہ 153ممالک کی اس فہرست میں بھارت کا نمبر 144واں ہے۔ شہروں کی درجہ بندی میں فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کو دنیا کا خوش ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کو دنیا کا ناخوش ترین شہر۔ 186شہروں کی اس فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی 117ویں اور لاہور 122ویں نمبر پر ہے۔ بھارت کا پہلا شہر نئی دہلی اس فہرست میں 180ویں نمبر پر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -