کورونا وائرس کی وجہ سے فحش فلموں کی شوٹنگ بند، اداکاراﺅں نے اس کا بھی حل نکال لیا

کورونا وائرس کی وجہ سے فحش فلموں کی شوٹنگ بند، اداکاراﺅں نے اس کا بھی حل نکال ...
کورونا وائرس کی وجہ سے فحش فلموں کی شوٹنگ بند، اداکاراﺅں نے اس کا بھی حل نکال لیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث فحش فلموں کے سٹوڈیوز بھی بند ہو چکے ہیں اور شوٹنگز رک چکی ہیں مگر اداکاراﺅں نے اس کا ایک اور حل نکال لیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق وباءکی وجہ سے شوٹنگز رک جانے کے بعد فحش فلموں کی اداکاراﺅں نے آن لائن ویڈیو پلیٹ فارمز کا رخ کر لیا ہے جہاں وہ اپنی ’سولو‘ فحش ویڈیوز بنا کر پوسٹ اور لائیو سٹریم کرنے لگی ہیں۔

فحش فلموں کی ایسی ہی ایک ویب سائٹ ’Manyvids.com‘ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بیلا فرنچ کا کہنا ہے کہ ”فحش فلموں کی شوٹنگز رکنے کے بعد سے ہماری ویب سائٹ پر فحش اداکاراﺅں کی سرگرمیاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ وہ چونکہ سٹوڈیو نہیں جا سکتی چنانچہ گھر میں ہی بغیر کسی سے ملے اپنی ویڈیوز لائیو سٹریم کر رہی ہیں۔میرے خیال میں اداکاراﺅں کے لیے یہ بہترین متبادل ہے، کیونکہ اس طرح وہ گھر رہ کر کام بھی کر سکتی ہیں اور وائرس سے بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس