معروف جان سینا کے بارے میں تو آپ کو معلوم ہے، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے ان کو خراب پرفارمنس پر ریسلنگ سے نکالا جارہا ہے، لیکن پھر مچھلی کے ایک ڈبے نے زندگی بدل دی

معروف جان سینا کے بارے میں تو آپ کو معلوم ہے، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے ان کو خراب ...
معروف جان سینا کے بارے میں تو آپ کو معلوم ہے، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے ان کو خراب پرفارمنس پر ریسلنگ سے نکالا جارہا ہے، لیکن پھر مچھلی کے ایک ڈبے نے زندگی بدل دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جان سینا کے نام سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب خراب کارکردگی کی وجہ سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے جان سینا کو نکالا جانے لگا تھا مگر ایک مچھلی کے ڈبے نے ان کو بچا لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جان سینا نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ”چند میچز میں میری خراب کارکردگی کی وجہ سے مجھے ڈبلیو ڈبلیو ای سے نکالا جا رہا تھا۔ ہم یورپ کے ٹور پر تھے اور اس ٹور کے بعد غالب امکان تھا کہ مجھے نکال دیا جاتا۔ ٹور میں ہم ایک بس میں سفر کر رہے تھے۔ میرے ساتھ ہی ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین کی بیٹی سٹیفنی بیٹھی ہوئی تھی۔“
جان سینا نے بتایا کہ ”بس میں وقت گزارنے کے لیے ہمارے ساتھی کچھ نہ کچھ کر رہے تھے۔ میں نے اپنی صورتحال کے متعلق کچھ شعر گنگنا دیئے۔ اس پر سٹیفنی نے مجھ سے پوچھا کہ ’تمہیں یہ سب کیسے یاد رہتا ہے؟“اس پر میں نے سٹیفنی سے کہا کہ ”یہ شعر میں نے یاد نہیں کر رکھے۔ یہ ابھی میرے ذہن میں آئے اور میں نے گنگنا دیئے۔ اس پر سٹیفنی بہت حیران ہوئی۔ اس کے ہاتھ میں ’تونا مچھلی‘ کا ایک کین تھا۔ اس نے کہا کہ ”اگر تم شعر کہہ سکتے ہو تو چلو اس کین پر کچھ شعر کہو۔“ میں نے فوری طور پر کین کے متعلق کچھ الفاظ کہے اور اختتام میں سٹیفنی کے متعلق کچھ گنگنا دیا۔ وہ اس پر اتنا خوش ہوئی کہ کہنے لگی کہ تم یہ ٹی وی پر سناﺅ گے؟ میں نے حامی بھر لی اور اس کے بعد سٹیفنی نے مجھے ڈبلیو ڈبلیو ای میں برقرار رہنے میں بہت مدد کی۔اگر وہ مدد نہ کرتیں تو شاید میں اس وقت نکال دیا گیا ہوتا۔“

مزید :

کھیل -