کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ،خواجہ سعد رفیق نے حکومت سے ایسا مطالبہ کرد یا کہ پوری قوم حمایت کرے گی

کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ،خواجہ سعد رفیق نے حکومت سے ایسا مطالبہ کرد ...
کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ،خواجہ سعد رفیق نے حکومت سے ایسا مطالبہ کرد یا کہ پوری قوم حمایت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار کے ناقص انتظامات کے باعث کروناوائرس تیزی سے پھیلا،ملک وقوم کا مفاداسی میں ہے کہ سب کوروناوائرس کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوجائیں،حکمران قوم کو متحد کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، سینئر سیاستدان سرجوڑکربیٹھیں،عالمی وباکے پیش نظر حکومت دوماہ کے لئے گیس اور بجلی سمیت تمام یوٹیلٹی بلز معاف کرے۔

تفصیلات کے مطابق علماء مشائخ فیڈریشن کے چیئرمین  پیرصاحبزادہ احمدعمران نقشبندی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن قومی بیانیئے پر قائم ہے،ن لیگ میں نہ کوئی فارورڈ بلاک بناہے اور نہ ہی کبھی بنے گا،ایساخواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،تبدیلی سرکار ن لیگ کے ترقیاتی کاموں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگاکر افتتاح کررہی ہے مگر افسوس کہ اربوں روپے کے فنڈز کو حاصل کرنے کے باوجود دوسال میں کوئی بھی ترقیاتی کام تبدیلی سرکار نہیں کراسکی ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جلد وطن واپس آکر اپوزیشن کا بھرپورکرداراور قوم کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیں گے،وہ عالمی وبا کروناسے مقابلے میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، وطن عزیز کی سالمیت،استحکام اور خوشحالی کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عالمی وباءکے پیش نظر حکومت دوماہ کے لئے گیس اور بجلی سمیت تمام یوٹیلٹی بلز معاف کرے،ملک وقوم کا مفاداسی میں ہے کہ سب کوروناوائرس کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔

مزید :

قومی -