پاکستان کا وہ ہسپتال جس نے گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے کرونا ٹیسٹ روک دئیے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کے حوالے سے حکومت سندھ کے لیے کام کرنے والے اہم ترین ہسپتال آغاخان نے گنجائش کی کمی کے باعث کرونا وائرس ٹیسٹ عارضی طور پر روک دئیے ہیں ۔ویب سائٹ سیاست ڈاکٹ پی کے کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی اسکریننگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے لیکن گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے نئے ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے۔