آنیوالے دنوں میں ایران سے کتنے زائرین اور طلباء پاکستان پہنچیں گے؟ہمایوں اختر خان نے بڑا انکشاف کرد یا

آنیوالے دنوں میں ایران سے کتنے زائرین اور طلباء پاکستان پہنچیں گے؟ہمایوں ...
آنیوالے دنوں میں ایران سے کتنے زائرین اور طلباء پاکستان پہنچیں گے؟ہمایوں اختر خان نے بڑا انکشاف کرد یا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت قوم کے اتحاد سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے،آنے والے دنوں میں ایران سے زائرین اور طلبہ کی پانچ ہزار کی کھیپ نے پاکستان پہنچنا ہے جس کیلئے حکومت نے بھرپور تیاری کررکھی ہے ،عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر کثیر رقم سے فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کیا ہے اور اس کیلئے وسائل کو آڑے نہیں آنے دیا گیا،عالمی اداروں کی جانب سے بھی پاکستانی حکومت اور اداروں کے کردار کو سراہا جارہا ہے،عالمی پابندیوں کی وجہ سےایران بےپناہ مشکلات کا شکار ہے اور اس نے زائرین کو واپس بلانےکی درخواست کی تھی،کوروناوائرس سےنمٹنے کیلئے شروع کئے گئے اقدامات میں جو کمی کوتاہیاں سامنے آرہی ہیں ان پر قابو پایا جارہا ہے، پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہمایوں اختر خان نےکہاکہ مسلم لیگ(ن)کےرہنما ؤں سے درخواست ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تنقید برائے تنقید اور افواہوں کی فیکٹری کو بند کر دیں اور حالات معمول پرآنےکےبعداپنی سیاست چمکانےکےلئےبیشک جتنی مرضی تنقید کریں لیکن موجودہ حالات میں ہمیں بھرپوراتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہا کہ حکومت کی اقتصادی ٹیم کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے بلا تاخیر فیصلے کئے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد