”پاکستان واپسی پر شہباز شریف کو 14دن کے لیے میو ہسپتال کے قرنطینہ میں رکھا جائے تا کہ ۔۔۔“فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مطالبہ

”پاکستان واپسی پر شہباز شریف کو 14دن کے لیے میو ہسپتال کے قرنطینہ میں رکھا ...
”پاکستان واپسی پر شہباز شریف کو 14دن کے لیے میو ہسپتال کے قرنطینہ میں رکھا جائے تا کہ ۔۔۔“فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مطالبہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے وطن واپسی کے اعلان پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے ۔شہباز شریف کو میو ہسپتال میں قرنطینہ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو ملک واپسی کی خصوصی اجازت دی جانی چاہیے اور 14دن میو ہسپتال کے قرنطینہ میں رکھا جائے تاکہ انہیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے ۔

واضح رہے کہ شہباز شریف آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

مزید : قومی