کورونا وائرس، پیمرا نے ٹی وی شوز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی

کورونا وائرس، پیمرا نے ٹی وی شوز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی
کورونا وائرس، پیمرا نے ٹی وی شوز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر پیمرا نے ٹی وی شوزسے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس میں مارننگ، کامیڈی اور دیگرشوز کے شرکا میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا تیزی سے پھیلتی بیماری ہے، ٹی وی شوز میں فاصلہ یقینی بنایا جائے، براہ راست حاضرین سے شوز، چینلز انتظامیہ اور شرکا کیلئے خطرناک ہیں، تمام چینلز آڈینس کے بغیر شوز کریں اور کورونا سے بچاؤ سے متعلق پروگرام نشر کریں۔پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ کورونا سے متعلق ذمہ دارانہ رپورٹنگ یقینی بنائی جائے،رپورٹنگ میں عوام کی بہتری مد نظررکھی جائے اور پروگرامز کے ذریعے عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جائے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد