سینیٹر رحمان ملک کا ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط، ایسا مطالبہ کر دیا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

سینیٹر رحمان ملک کا ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط، ایسا مطالبہ کر دیا کہ وزیر ...
سینیٹر رحمان ملک کا ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط، ایسا مطالبہ کر دیا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنام اور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے صدر کو لکھے گئے خط میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے پہلے پاکستان کی معیشیت کو شدید دھچکا لگا ہے، کرونا وائرس کی پھیلاو سے پاکستان کی معیشت کو لاحق خطرات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کے نتیجے میں کرونا وائرس کسی بھی ریاست کے کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے، کرونا وائرس کی خدشات کو مدنظر رکھکر ایف اے ٹی ایف گرےلسٹ سے پاکستان کا نام فوری طور پرخارج کیاجائے،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)پہلے ہی کرونا وائرسی کو وبائی مرض قرار دے چکی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے اپنے خط میں کہا کہ عالمی برادری اس مہلک کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے، تاہم معاشی پابندیاں اس جان لیوا وائرس کے پھیلا کے خلاف کوششوں میں یقینا رکاوٹ بنیں گی۔ ایف اے ٹی ایف کو ارسال کئے گئے خط میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کرونا وائرس کے نتیجے میں پاکستان میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور کئی بڑے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں روک گئیں ہیں،کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر پاکستان جلد ہی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیطرف جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایف اے ٹی ایف کے صدر سے مطالبہ کیا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس فوری طور پر اپنا گرے لسٹ معطل کرکے کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرے۔

مزید : قومی