پاکستان آنے سے قبل شہباز شریف کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

پاکستان آنے سے قبل شہباز شریف کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
پاکستان آنے سے قبل شہباز شریف کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے ،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی پاکستان میں تمام لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔میرا پاکستان واپس آنے کا ارادہ تھا تاکہ میں اپنی عوام کے ساتھ وہاں پر موجود ہوں لیکن میں اپنے بڑے بھائی کی بیماری کی وجہ سے رکا ہوا تھا ۔

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جب میں نے خبر سنی کہ پاکستان کی ائیر سپیس جہازوں کے لیے بند کی جا رہی ہے تو فوراً اپنے بڑے بھائی سے کہا کہ آپ کے علاج تک مجھے یہاں رکنا ضروری تھا لیکن اب ائیر سپیس بند ہونے جا رہی ہے تو اب میری رہنمائی فرمائیں تو نواز شریف نے کہا کہ یقینا تم پاکستان لوٹ جاﺅ ،یہ تمہارا فرض بھی ہے ،پھر میں نے ا ن کی دعاﺅں سے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک پاکستانی اور سیاسی جماعت کے رہنما کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ میں پاکستان واپس آجاﺅں ۔

مزید : قومی