ایران سے تین ہزار زائرین کو براہ راست فیصل آباد لانے کا فیصلہ،انہیں کہاں اور کیسے رکھا جائے گا؟تہلکہ خیز خبر آ گئی

ایران سے تین ہزار زائرین کو براہ راست فیصل آباد لانے کا فیصلہ،انہیں کہاں ...
ایران سے تین ہزار زائرین کو براہ راست فیصل آباد لانے کا فیصلہ،انہیں کہاں اور کیسے رکھا جائے گا؟تہلکہ خیز خبر آ گئی

  



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کاایران میں موجود9ہزارمیں سے3ہزار زائرین کو براہِ راست فیصل آباد لانے کا فیصلہ،زائرین کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل’’92 نیوز ‘‘ کے مطابق ایران میں موجود 9 ہزار میں سے تین ہزار پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے  اور اس سلسلہ میں فیصل آباد میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔تین ہزار زائرین کو ایران سے براہ راست مخصوص پروازوں کے ذریعے براہ راست فیصل آباد ائیرپورٹ پر لایا جائے گا جہاں سے مخصوص بسوں کے ذریعے ان زائرین کو زرعی یونیورسٹی میں قائم کئے جانے والے قرنطینیہ  سینیٹر میں 14دن رکھا جائے گا ۔نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی میں 26 میں سے 20 ہاسٹلز  خالی کرا لئے گئے ہیں اور پاک فوج کی نگرانی میں ان ہاسٹلز کو قرنطینیہ سینٹر میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ایران سے آنے والے تین ہزار زائرین کو 14 دن زرعی یونیورسٹی میں قائم ہونے والے قرنطینیہ سینٹر میں رکھا جائے گا اور بعد ازاں انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ جن زائرین کی رپورٹ پازٹیو آئی اُن مریضوں کو آیسولیشن سینٹر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ایران سے آنے والے زائرین کو فیصل آباد میں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہو چکی ہے اور زائرین کو ائیرپورٹ سے لانے کے لئے بسیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روٹس بھی مختص کر دیئے گئے ہیں جبکہ محکمہ مال اور محکمہ صحت کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ،فیصل آباد میں ان تمام تیاریوں کی نگرانی ڈپٹی کمشنر اور کشمنر فیصل آباد  خود کر رہے ہیں جبکہ انتظامات کا جائزہ اور مجموعی نگرانی کے لئے پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین کو مقرر کر دیا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد