”اب تو بد ترین مخالف کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑگیا ۔۔۔“شہباز شریف کی واپسی کے اعلان پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی واپسی کے اعلان کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ پہلے تو پنجاب کے عوام شہباز شریف کو یاد کرتے تھے مگر اب تو بد ترین مخالف کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑ گیا کہ شہباز شریف نے خدمت کے جو معیار قائم کیے تھے ،اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ان کا کہنا تھا کہ جن کو قدر نہیں تھی ،ان کو بھی قدر آگئی ہے ،اللہ تعالیٰ کے اپنے طریقے ہیں انسان کو سرخرو کرنے کے ۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شہباز شریف نے بیرون ملک میں رہنے کے بجائے اپنے ملک میں پاکستانیوں کے ساتھ مل کر اس کامقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ آج رات کو پاکستان واپس لوٹ رہے ہیں ۔
پہلے تو پنجاب کے عوام شہباز شریف کو یاد کرتے تھے مگر اب تو بد ترین مخالف کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑ گیا کہ شہباز شریف نے خدمت کے جو معیار قائم کیے تھے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جن کو قدر نہیں تھی، انکو بھی قدر آ گئی ہے۔اللّہ تعالی کے اپنے طریقے ہیں انسان کو سرخرو کرنے کے! pic.twitter.com/Ns1MrgdNss
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 21, 2020
اللّہ آپ دونوں کو سرخرو فرمائے اور آپ کا حامی و ناصر ہو۔ پاکستان کے عوام کو آپ دونوں سے ہی امید ہے اور آپ ہی نے پاکستان کو سنوارنا ہے، انشاءاللّہ ❤️???????? pic.twitter.com/EWPMRxTB5I
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 21, 2020