کل تک سندھ میں لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کرلیا جائے گا :گورنر سندھ

کل تک سندھ میں لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کرلیا جائے گا :گورنر سندھ
کل تک سندھ میں لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کرلیا جائے گا :گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کا ہے کل تک سندھ میں لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کرلیا جائے گا ،عوام نے سندھ حکومت کے اقدامات کو سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ پر منحصر ہے کہ کس قسم کا لاک ڈاون کرنا ہے ،اس سے متعلق سندھ حکومت کا جو بھی فیصلہ ہو گا ساتھ دیں گے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران کریانہ سٹور اور میڈ یکل فارمیسیز کھلی رہیں گی ،سٹورز پر جانے کے لیے ایک شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی جبکہ میڈ یا پرسنز ،طبی عملے اور فیکٹری ملازمین کو چھوٹ باہر نکلنے کی چھوٹ ہو گی ۔