سندھ حکومت لاک ڈاﺅن کی تیاریوں میں مصروف، اداکارہ منال خان لوگوں کو شاپنگ کی دعوت دینے لگیں، ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی حرکت پر افسوس ہوگا

سندھ حکومت لاک ڈاﺅن کی تیاریوں میں مصروف، اداکارہ منال خان لوگوں کو شاپنگ کی ...
سندھ حکومت لاک ڈاﺅن کی تیاریوں میں مصروف، اداکارہ منال خان لوگوں کو شاپنگ کی دعوت دینے لگیں، ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی حرکت پر افسوس ہوگا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور لوگوں سے بار بار درخواست کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں لیکن ایسے میں اداکارہ منال خان کی جانب سے لوگوں کو شاپنگ کی دعوت دے کر انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی گئی ہے۔

اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں جوتوں کی دکان میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ منال خان نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ لکی ون مال میں موجود ہیں جہاں جوتوں کی دکان پر گرمیوں کے نئے ڈیزائن آئے ہوئے ہیں، اگر خواتین اپنی گرمیاں سٹائل کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں تو انہیں یہاں ضرور آنا چاہیے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی یہ ویڈیوگزشتہ 22 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 67 ہزار 559 لوگوں نے دیکھی ہے۔ عین ممکن ہے کہ بہت سے لوگ ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر شاپنگ کرنے پہنچ بھی گئے ہوں ۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے کچھ روز پہلے پاکستانی سلیبرٹیز سے گزارش کی تھی کہ وہ کرونا کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں لیکن اداکارہ منال خان کا یہ رویہ دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمارے بعض اداکاروں کیلئے انسانی زندگیوں سے کمرشل ازم زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی اکثریت کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی شاندار طریقے سے آگاہی پھیلائی جارہی ہے جن میں ماہرہ خان سر فہرست ہیں جو خود  فلائٹ نہ ہونے کے باعث جاپان میں پھنسی ہوئی ہیں لیکن پاکستانی عوام کیلئے مسلسل آگاہی پیغامات جاری کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

This Season , Stylo calls out all the women to come together to stand tall to achieve their goals while slaying their style game with their amazing summer collection 2020! ???? #StyloPakistan is back with an aura of colours all around the summer season for a perfect complete look for any occasion! So hop on over to your nearest Stylo outlet now or visit the website : http://bit.ly/2HXhvxj ???????????? #stylopk #summerlaunch2020 #Jochahonwopaon #girlsstandtall #summercollection2020 #styloshoes #stylopret #styloaccessories

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

مزید : تفریح /علاقائی /سندھ /کراچی