خیبرپختونخواہ حکومت نے 2 روز کیلئے جزوی لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیا، کیا کچھ بند رہے گا اور کون سی دکانیں کھلیں گی؟ تمام تفصیلات جانئے

خیبرپختونخواہ حکومت نے 2 روز کیلئے جزوی لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیا، کیا کچھ بند ...
خیبرپختونخواہ حکومت نے 2 روز کیلئے جزوی لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیا، کیا کچھ بند رہے گا اور کون سی دکانیں کھلیں گی؟ تمام تفصیلات جانئے

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر اتوار صبح 9 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے جزوی لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیا ہے جس دوران صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی کے حکومت نے 22 مارچ صبح 9 بجے سے 24 مارچ تک شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ہوٹلوں سے ہوم ڈلیوری کی سہولت برقرار رہے گی جبکہ بیکری، تندور، سبزی منڈی اور کریانہ سٹورز کھلے رہیں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ورک شاپس، پیٹرول پمپس اور گوشت کی دکانیں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں جبکہ پھلوں کی دکانیں اور آٹے کی چکیاں بھی کھلی رہیں گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور