اٹلی میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 793افراد ہلاک

اٹلی میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 793افراد ہلاک
اٹلی میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 793افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) یورپی ملک اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 793 افراد کرونا وائرس سے انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4825 ہوگئی۔یورپی ملک اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتیں ایک دن میں دنیا کے کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
رپورٹس کے مطابق اٹلی میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں میں سے 60 فیصد سے زائد شمالی ریجن کے علاقے لامبارڈے میں ہوئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6557 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53578 ہوگئی۔اٹلی میں 42681 افراد ابھی زیر علاج ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔