اداکارہ منال خان کو منگیتر کے ہمراہ تیراکی کی ویڈیو شیئرکرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اداکارہ منال خان کو منگیتر کے ہمراہ تیراکی کی ویڈیو شیئرکرنا مہنگا پڑگیا، ...
اداکارہ منال خان کو منگیتر کے ہمراہ تیراکی کی ویڈیو شیئرکرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
سورس: Instagram/ahsanmohsinikramofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ منال خان کی ان کے منگیتر احسن محسن اکرام کے ساتھ سوئمنگ (تیراکی) کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ڈراما سیریل ’’جلن‘‘ کے بعد تو ایسا لگتا ہے تنازعات نے منال خان کا دامن ہی پکڑ لیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ان کی ایک فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سیٹ پر انتہائی نازیبا انداز میں لیٹی ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ان کی بوائے فرینڈ احسن محسن اکرام (جو اب منگیتربن گئے ہیں) کے ساتھ کئی تصاویر سامنے آئی تھیں جن پر لوگوں نے شدید تنقیدکی تھی۔


چند روز قبل منال خان کو اداکار احسن خان کے شو میں مغربی طرز کا لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب ان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔


گزشتہ روز احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور منال خان سوئمنگ پول میں تیراکی کررہے ہیں۔ اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ طرح پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے احسن محسن نے کمنٹ بند کردئیے لیکن مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ اس ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔


لوگ شادی سے پہلے ہی منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان اتنی زیادہ نزدیکیوں پر اعتراض کرتے ہوئے دونوں بہنوں ایمن اور منال کا موازنہ کررہے ہیں ۔کئی صارفین  نے اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہی رہ گیا تھا دیکھنے کے لیے جب کہ کچھ لوگوں نے طنز کرتے ہوئے کہا یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان۔

مزید :

تفریح -