حکومت کو عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے: رکن اسمبلی لال مالہی

حکومت کو عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے: رکن اسمبلی لال مالہی
حکومت کو عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے: رکن اسمبلی لال مالہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  اور ہیومن رائٹس کے پارلیمانی سکریٹری لال مالہی نےکہا ہےکہ وزیراعظم عمران کی حکومت کو عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے، پاکستان اب مشکلات سےنکل  چکاہے، عوام کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کےلیے ابتدائی طورپر "50"کروڑ  روپے کے خطیر بجٹ سے  بچابند سے راجہ رستی کے ڈبل روڈز کی تعمیر کے منصوبے کے افتتاح عملی کام کامنہ بولتاثبوت ہے۔ 

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لال مالہی کاکہناتھا کہ میرپورخاص تا کھوکھراپارتک اس ڈبل ٹریک روڈز مجموعی طورپر اس منصوبے پر دو ارب روپےکی لاگت  آئے  گی ، یہ منصوبہ دوسال میں مکمل ہوگا  روڈز کی تعمیر سے عمرکوٹ  میرپورخاص کاسفر کی مسافت ڈیڑھ گھنٹے سے کم ہو کر پنتیس سے چالیس منٹ میں طے ہوجائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا اور پورے میرپورخاص ڈویژن کے عوام اس منصوبے سے مستفید ہوگئے ۔

ایم این اے لال مالہی کامزید کہناتھا کہ انشاءاللہ "2023"کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اپنے اتحادی جماعتوں کےساتھ مل کر سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے عمرکوٹ کے عوام کےلیے یہ تحفہ ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری رہےگا۔