پاک فوج کے لیے ایک اور بڑا اعزاز 

پاک فوج کے لیے ایک اور بڑا اعزاز 
پاک فوج کے لیے ایک اور بڑا اعزاز 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے نیپال میں انٹر نیشنل ایڈونچر مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال میں 18سے 21مارچ تک شرکا کے جسمانی و ذہنی مستعدی کا معیار چانچنے کے لیے مقابلے ہوئے جن میں کراس کنٹری دوڑ ،سائیکلنگ اور رافٹنگ(کشتی رانی )شامل تھے ۔پاک فوج کی ٹیم نے انٹر نیشنل کیٹگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔دنیا بھر سے 20ممالک کی ٹیموں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا جن میں پاک فوج کی ٹیم پہلی بار شامل ہوئی تھی ۔

مزید :

قومی -