کورونا کی تیسری لہر میں مسلم لیگ ن کا یوتھ کنونشن سمجھ سے باہر ہے:کامران بنگش 

 کورونا کی تیسری لہر میں مسلم لیگ ن کا یوتھ کنونشن سمجھ سے باہر ہے:کامران ...
 کورونا کی تیسری لہر میں مسلم لیگ ن کا یوتھ کنونشن سمجھ سے باہر ہے:کامران بنگش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت و معاون وزیراعلیٰ برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ن لیگ یوتھ کنونشن پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا تیسری لہر میں مسلم لیگ ن کا یوتھ کنونشن سمجھ سے باہر ہے کیونکہ کورونا کی وجہ سے  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کو خیبرپختونخوا میں اپنا یوتھ کنونشن ملتوی کر دیا۔

 ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نےسیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن عوامی جانوں سے کھیلنا نہیں چاہئیے، پاکستان میں کورونا تیسری لہر میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔مریم نواز کا ذکر کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے مریم نواز کو نہیں بھاتے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،کورونا کی فضاء میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنا سب کے لیے خطرناک ہے،سیاست سے بالاتر ہو کر کورونا روک تھام میں اپنا حصہ ڈالا جائے۔