فیصل واوڈا کو این اے 249 کی نشست چھوڑنے پر ہم نے مجبور کیا ،  پیپلز پارٹی کے رہنماکا ایسا دعویٰ کہ ن لیگی قیادت بھی پریشان ہو جائے 

فیصل واوڈا کو این اے 249 کی نشست چھوڑنے پر ہم نے مجبور کیا ،  پیپلز پارٹی کے ...
فیصل واوڈا کو این اے 249 کی نشست چھوڑنے پر ہم نے مجبور کیا ،  پیپلز پارٹی کے رہنماکا ایسا دعویٰ کہ ن لیگی قیادت بھی پریشان ہو جائے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قادرخان مندوخیل نےدعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کو این اے 249 کی نشست چھوڑنے پر ہم نے مجبور کیا ہے ،میں نے دو سال تک فیصل واڈا کے خلاف عدالت میں پٹیشن داخل کی،مسلم لیگ ن نے فیصل واڈا کے خلاف کچھ نہیں کیا۔

 کراچی پریس کلب میں  پریس کانفرنس کرتےہوئےقادرخان مندوخیل نےکہا کہ  این اے 249 پر صرف پیپلز پارٹی کا  حق ہے، پیپلزپارٹی کس طرح ن لیگ کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرسکتی ہے؟جب ن لیگ اسمبلیوں سے استعفی دینا چاہتی ہے تو اس سیٹ سے الیکشن کیوں لڑ رہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کاغذات جمع کروائے ہیں، اگر شہباز شریف خود اس نشست سے الیکشن لڑے تو ہم دستبردار ہوسکتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے بلدیہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،مسلم لیگ ن کی قیادت پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرائے،نہیں معلوم ن لیگ معمولی نشست کے لئے کیوں سابق وزیراعظم کو لیکر گھوم رہی ہے؟۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -