طلعت حسین کا پروگرام شروع کرنے  پر نیو نیوز انتظامیہ کو دھمکیاں،  ایگزیکٹو ڈائریکٹر  نصراللہ ملک  نے عوامی سطح پر اظہار کردیا

طلعت حسین کا پروگرام شروع کرنے  پر نیو نیوز انتظامیہ کو دھمکیاں،  ایگزیکٹو ...
طلعت حسین کا پروگرام شروع کرنے  پر نیو نیوز انتظامیہ کو دھمکیاں،  ایگزیکٹو ڈائریکٹر  نصراللہ ملک  نے عوامی سطح پر اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور نجی ٹی وی نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  نصراللہ ملک کا کہنا ہے کہ انہیں اینکر پرسن طلعت حسین کا پروگرام اپنے چینل پر شروع کرنے پر دباؤ کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نصر اللہ ملک نے لکھا "ملک کے سینئر جرنلسٹ طلعت حسین کا پروگرام بولو طلعت حسین کےساتھ شروع کرنے پر مسلسل دباؤ ،مقدمات اور چینل بند کرنےکی دھمکیاں ،نیو نیوز، اور روزنامہ نئی بات کے اشتہارات بند کر دو اور پھر جمہوریت اور آزاد صحافت کے چیمپئن بنو؟"انہوں نے اپنے ٹویٹ میں عمران حکومت، میڈیا پر پابندیاں اور نیو پر دباؤ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ۔

خیال رہے کہ طلعت حسین جیو نیوز پر "نیا پاکستان" کے نام سے پروگرام کیا کرتے تھے جو تین  سال پہلے بند ہوگیا تھا۔  لمبے عرصے تک مین سٹریم میڈیا سے دور رہنے کے بعد طلعت حسین نے حال ہی میں  سکرین پر واپسی کی تھی۔