سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط

سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف؂عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے قتل کی مبینہ سازش اور بربریت کے واقعات کی جامع تحقیقات کی استدعا کی ہے۔

جیونیوز کے مطابق عمران خان نے خط میں لکھا کہ 90  سے زائد مقدمات کے باعث مسلسل درخواست کر رہا ہوں کہ  بذریعہ ویڈیو لنک میرے مقدمات کی پیروی کی جائے، حکومت میری سلامتی سے متعلق مکمل غیر سنجیدہ  ہے ۔

عمران خان نے لکھا کہ وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کا شکارہو چکا ہوں، قاتلانہ حملے کے بعد عدالتی پیشیوں پر میری زندگی مسلسل خطرات میں ہے، 18 مارچ کی پیشی کے دوران پیش آنے والے واقعات کی روشنی میں اپنے مؤقف کی حساسیت سمجھنے کی استدعا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پولیس نے ہائیکورٹ کی حکم عدولی کرتے ہوئے میری رہائشگاہ پر دھاوا بولا،  پولیس کے حملے کے وقت میری اہلیہ چند گھریلو ملازمین کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھیں۔

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میری اہلیہ مکمل طور پر گھر کی چاردیواری تک محدود اور غیر سیاسی خاتون ہیں، رہائشگاہ کا دروازہ توڑنا اور گھر پر یوں دھاوا بولنا چادر و چاردیواری کے تقدس کی خلاف ورزی ہے، میری زندگی کو لاحق خطرات اور رہائش گاہ پر حملے کی روشنی میں ان واقعات کی جامع تحقیقات کی جائیں۔

مزید :

قومی -