چینی صدر کا دورہ روس، یوکرین نے بڑا مطالبہ کردیا

چینی صدر کا دورہ روس، یوکرین نے بڑا مطالبہ کردیا
چینی صدر کا دورہ روس، یوکرین نے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوکرین نے چینی صدر شی جن پنگ سے روس پردباؤ ڈال کر یوکرین میں جنگ رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ روس کے اہم دورے پر ماسکو پہنچے ہیں اور  انہوں نے اپنے  روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔

ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ اولیگ نیکولینکو کا کہنا ہے کہ یوکرین چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے، توقع ہے کہ چین یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے روس پر دباؤ ڈالے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین امن کے قیام کیلئے چین کے ساتھ اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنرل اسمبلی کی تازہ ترین قرارداد کے مطابق بات چیت کو تیار ہے۔

 ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق امن کیلئے یوکرین کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے روسی افواج کا مکمل انخلا ضروری ہے۔