مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ، کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

لاہور(اپنے نمائندہ سے) مفت آٹا تقسیم کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے مطابق فری آٹا فراہمی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی پر زیروٹالرنس ہے۔ زووم لنک کے ذریعے افسران کی فیلڈ میں موجودگی مانیٹر ہوگی۔ تمام اے سیز وافسران فیلڈ میں ہونگے۔ مانیٹرزافسران ہر سیل پوائنٹ کو خود چیک کریں گے۔ شہریوں کی آسانی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ بہترین کیو مینجمنٹ آسانی کے ساتھ فری آٹا فراہمی کی ضمانت ہے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت فری آٹا فراہمی کے حوالے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنرز اور اے سی نے شرکت کی جبکہ ڈی سیز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ آٹا فیسیلیٹیشن سنٹرز میں نشست گاہوں اور پینے کا پانی فراہم رکھیں۔ شہری شناختی کارڈ نمبر کو 8070پر بھیج کر اہل ہونے کی تصدیق کر کے آئیں۔ آٹا پوائنٹس پر سکیننگ کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ ٹرکنگ پوانٹس کو کھلی، محفوظ اور شہریوں کی سہولت کے مقام پر کھڑا کیا جائے۔