وزیر اعظم نے ہونہار طلباء کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم نے ہونہار طلباء کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا
وزیر اعظم نے ہونہار طلباء کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم میاں محمدشہباز شریف نے ہونہار طلباء میں1 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ٹیچرز کی تربیت کا معیار زیادہ اچھا نہیں ہے تاہم اب اس حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، ٹیچرز کو بھی ٹیبلٹ فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ بھی تعلیم کے جدید طریقہ کار سے استفادہ کر سکیں، ملک میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے ٹیچرز کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم کو صوبوں کے ساتھ مل کر اساتذہ کی تربیت کا مربوط نظام ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔ 

مزید :

قومی -